ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور سمندر میں غرق ہوتے سیاح کو بچا لیا گیا: نازک حالت میں منی پال روانہ

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوتے سیاح کو بچا لیا گیا: نازک حالت میں منی پال روانہ

Thu, 27 Jun 2019 20:27:24    S.O. News Service

بھٹکل:27؍جون(ایس اؤ نیوز)سیاحتی مرکز مرڈیشور کے بحرہ عرب میں اچانک پیر پھسل کر گرنے والے ایک سیاح کو ساتھی دوست بچانے میں کامیاب ہوگیے جس کی شناخت میسور کے رہنے والے انل کمار (36)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ واردات جمعرات دوپہر کو پیش آیی ہے۔ 

انیل کمارمیسور سے اپنے 5دوستوں کے ساتھ مرڈیشور کی سیاحت کے لئے پہنچا تھا۔  بتایا گیا ہے کہ پانچوں دوست ایک چٹان پر کھڑے ہوکر ہوا خوری کرتے ہوئے فوٹوز نکال رہے تھے کہ اس دوران  انیل کمار کا پیر پھسل گیا اور وہ سیدھے سمندر میں جا گرا اور ڈوبنے لگاتو ساتھی دوستوں نے اسے بچانے کی تدبیر کرنے لگے ان میں سے ایک تیراکی میں ماہر دوست نے رسی لے کر فوری سمندر میں اترتے ہویے انیل کمار کو رسی سے باندھ دیا اور باقی دوستوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے اوپر کھینچ لیا ۔ چونکہ انیل کمار بھاری بھرکم جسم رکھتا تھا باہر لانے میں دوستوں کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ بری طرح زخمی انیل کو فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں مرڈیشور کے سماجی کارکن رئیس شیخ نے ان کی بھرپورمدد کرتے ہوئے ڈاکٹر سے رابطہ کرتے ہوۓ ابتدائی طبی امداد پہنچایا پھر ایمبولنس کا انتظام کرتے ہوئے بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا۔ یہاں سے بعد میں انیل کمار کی حالت ابتر ہونے پر اس کو منی پال روانہ کیا گیا۔

انیل کمار کی حالت ہنوز نازک بتا یی گیی ہے۔ 


Share: